ڈاکٹروں کا حلف نامہ
میں اللہ کو حاضر و ناظر جان کر جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے ، میں اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت کے لئے وقف کرتا ہوں ، میں اپنے اساتذہ کو وہ احترام و عزت دونگا ،جس کے وہ حقدار ہیں . میں اپنی پیشوارانہ ذمداریاں اپنے ضمیر ، وقار اور خدا خوفی کے ساتھ انجام دونگا ،میرے مریض کی صحت میری اولین ترجیح ہوگی . میں اپنے مریض کے تمام رازوں کا امین اور محافظ رہونگا چاہے اسکی موت واقے ہوجائے . میں اپنی طبی پیشے کی اعلیٰ اور مقدس روایت کو پوری طاقت سے آگے بڑھونگا ، میں اپنے ساتھیوں کی عزت اور احترام کرونگا . میں عمر ، بیماری ،معزوری ، جنس ،مسلک ، قومیت ،لسانیت ، سیاسی وابستگی ، اور نسل کو اپنی پیشوارانہ زمداریوں پر کسی ترہا سے اثر انداز ہونے نہیں دونگا .میں اپنی تمام کوششیں انسانی جان کو ،موت ،درد ،بیماری اور بیچنی سے بچانے میں صرف کرونگا . اللہ کی رحمت کا وسیلہ بنتے ہوے اسکے بندوں کو پوری عزت اور وقار کے ساتھ طبی امداد فراہم کرونگا بغیر یہ فرق کئے ہوے وہ نزدیک رہتے ہیں یا دور ، نیک ہیں یہ بد ،دوست ہیں یہ دشمن ،. میں یہ عھد اپنے صدق دل ، وقار اور آزادی کے ساتھ کرتا ہوں .. آمین