ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&#

sajoo

MPA (400+ posts)
ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اور سرائیکی صوبہ

[HI]​My Comment: I don't agree with the writer, but I shared this column only for discussion!
[/HI]

-----------------------------------------------------------------------------
2cxyc2d.jpg

ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائیکی صوبہ


Published on 07. Feb, 2013

تحریر : انوار احمد
ویسے تو ڈاکوؤں نے اس ملک کا جو حشر کر رکھا ہے،اس کے پیشِ نظر ان کے حوالے سے کوئی بھی لطیفہ سنانے کو جی نہیں چاہتا مگر ہم جیسے سادہ لوح یہ خوش فہمی بھی رکھتے ہیں کہ ہم اپنی حسِ مزاح سے ہی مارشل لاؤں کے گیارہ گیارہ سال نکال جاتے ہیں،اس لئے کوئی حرج نہیں کہ تمہید میں ہی ایک پرانا لطیفہ یاد کرادیا جائے۔ڈاکوؤں نے رات کے وقت بس روکی تو ایک سمجھ دار بلکہ آئین کی شق باسٹھ،تریسٹھ سے خائف مسافر نے اپنی جیب سے بیس ہزار روپے نکال کر تیسری نشست پر بیٹھے اپنے اس قرض خواہ کو ،جس سے اب تک وہ نظریں بچا رہا تھایہ کہہ کر دے دئیےمیَں سمجھتا ہوں کہ انتخابات سے پہلے نادہندگی کی تہمت سے بچنے کے لئے میں آپ کا ایک پرانا قرض اتار ہی دوں۔ایک اخباری خبر کے مطابق میاں صاحبان نے اپنی انتخابی حکمتِ عملی کے تحت جماعتِ اسلامی سے یہی سلوک کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
جماعت نے جو پہلی دفعہ اپنے پرانے اتحادی میاں صاحب اور ان کے رقیب عمران خان دونوں سے فلرٹ کر رہی ہے،بلکہ گل بدین حکمت یار کے وزیر اعظم افغانستان بننے کی خبر ٹھیک ہے اور اگر ہمارے ایک سینئر کالم نگار نے ان کے اور ہماری عسکری قیادت کے مابین پیغامات کے گل دستوں کا تبادلہ کرا دیا ہے تو جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ کے انتخابات میں عمران خان کی اتحادی بن کر بہت موثر سیاسی قوت بن سکتی ہے،بشرطیکہ مولانا فضل الرحمن نے کوئی اڑنگا نہ لگادیا۔
مذکورہ رپورٹ کے مطابق جماعت اسمبلی نے ن لیگ سے اتحاد کے لئے لاہور کی تین نشستوں کے علاوہ پنجاب کی ایک درجن سے زائد قومی اسمبلی کی نشستوں کا مطالبہ کیا ہے مگر ن لیگ کی قیادت نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ جماعتِ اسمبلی کی سیاسی خواہشات کی تکمیل کے لئے جنوبی پنجاب حاضر ہے،ن لیگ اس خطے میں اپنی کئییقینی نشستوں کی قربانی جماعت اسلامی کے حق میں دینے کے لئے تیار ہے۔ یہ اشارہ ہی سمجھنے سمجھانے کے لئے کافی ہے کہ ن لیگ اس خطے میں اپنے سیاسی انجام سے واقف ہے۔
البتہ سرائیکی عوام کو اس حال تک پہنچانے والے وڈیروں اور مخدوموں کی جانب سے اپنی اپنیآبائی بلکہ وبائی نشستوں کو بچانے کے لئے جو جتن سامنے آئیں گے،ان کا سامنا بھی ایک تربیت یافتہ حسِ مزاح ہی کر سکے گی۔ سردارذوالفقار کھوسہ ن لیگ کی جانب سے الیکشن لڑ کے اپنے اس باغی بیٹے کو عبرت ناک سبق دینا چاہتے ہیں،جو مختصر قیام کے لئے پیپلز پارٹی میں چلے گئے ہیں[HI]۔اسی طرح عین ممکن ہے کہ سردار جعفر خان لغاری پیپلز پارٹی میں آکر سردار فاروق خان لغاری کے کسی بیٹے کے مقابلے میں الیکشن لڑیں،جو عنقریب ن لیگ میں جانے والے ہیں۔
[/HI]وہی سردار فاروق خان لغاری جنہوں نے ن لیگ کے متوالوں کے سپریم کورٹ پر حملے کی سی سی فوٹیج کراچی کے آنجہانی صحافی کے حوالے کی تھی کہ خود میاں صاحب ہی نا اہل ہو جائیں۔ یہاں چوٹی کے سردار فاروق خان لغاری کا ذکر آیا ہے تو یہ بتا دینا بھی مناسب ہے کہ جب نواز شریف نے تب کے صدر مملکت یعنی استعمال شدہ مہرے کے خلاف مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ میں لانے کی دھمکی دی تو سردار فاروق خان لغاری نے فوری طور پر آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو مشورے کے لئے طلب کیا تھااور پوچھا کہ مواخذے کی صورت میں میری آئینی مراعات یعنی پنشن وغیرہ بر قرار رہیں گی۔
ایوانِ صدر میں احترام کے ساتھ نفی میں سر ہلایا گیا تو صدرِ مملکت نے اپنےآبرومندانہ یا قومی مفاد میں مستعفی ہو جانے والی تقریر فوراً تیار کرائی۔یہ بات بھی اس لئے یاد آئی کہ پنجاب کے سابق گورنر سردار لطیف خان کھوسہ نے بھی ایک اخباری رپورٹ کے مطابق صدر زرداری سے درخواست کی تھی کہ کسی طرح تین مہینے انہیں اور نہ چھیڑا جائے تاکہ انہیں تاحیات پنشن مل سکے۔حالانکہ ان کے سامنے چوٹی کے سردار کی مثال تھی،جنہوں نے تاحیات پنشن پانے کا جتن کیا تھا مگر نہیں جانتے تھے کہ عہدے ہی نہیں حیات بھی کتنی بے وفا ثابت ہوتی ہے۔
بہر طور ہمارے سرائیکی خطے میں دکھائی تو یہی دیتا ہے کہ ایک مخدوم دوسرے مخدوم ،ایک کھر،دوسرے کھر،ایک دولتانہ دوسرے دولتانہ اور ایک گجر،جاٹ،ارائیں دوسرے گجر،جاٹ،ارائیں کے مقابلے اس دعوے کے ساتھ آئیں گے کہ یہ نشست ہمارے باپ کا ترکہ ہے۔ لیکن اگر کسی سیاسی جماعت نے سرائیکیوں کو یہ یقین دلا دیا کہ ان کے صوبے سے ان کی زندگیوں میں فرق آ ئے گا۔تھانہ،کچہری ہی نہیں،سول سیکرٹریٹ بھی کچھ سولائزڈ ہو جائے گا اور آبائی نشستوں کے دعویدار منہ کی کھائیں گے۔
[HI]
ہمیں پسند ہو یا ناپسندمگر یہ حقیقت ہے کہ اگر سرائیکی خطے کے سوال پر عمران خان گو مگو کا رویہ ترک کرے اور اس خطے کے ایک سیاسی پرندے جاوید ہاشمی کو آخری اڑان کے لئے آزادی دے۔ صرف طاہر القادری سے رابطہ کرنے کے لئے نہیں،سرائیکی خطے تک ہی مہم چلانے کی۔ اسی طرح سیلاب کے دنوں میں رسول بخش رئیس کی زمینوں کے ساتھ جہانگیر ترین کی زیادتی اپنی جگہ مگر ان کے اقتصادی پروگرام کو تل وطنی ٹچ دے کر عوامی منشور میں تبدیل کرنے کی تو شاید یہی الیکشن ایک بڑی تبدیلی کی تمہید بن جائے۔
[/HI]
_____________________
ڈاکٹر انوار احمد اردو کے استاد، افسانہ نگار، کالم نگار اور نقاد ہیں۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سربراہ رہے جبکہ ترکی اور جاپان کی یونیورسٹیوں میں بھی اردو پڑھائی۔

Source: Top Story Online


 
Last edited:

Pakistan 1st

Minister (2k+ posts)
Re: ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&a

اس کو کہتے ہیں دوسرے کے مینڈیٹ پر عیاشی


مذکورہ رپورٹ کے مطابق [HI]جماعت اسلامی[/HI] نے ن لیگ سے اتحاد کے لئے لاہور کی تین نشستوں کے علاوہ پنجاب کی ایک" درجن سے زائد قومی اسمبلی کی نشستوں کا مطالبہ کیا ہے مگر ن لیگ کی قیادت نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ جماعتِ اسمبلی کی سیاسی خواہشات کی تکمیل کے لئے جنوبی پنجاب حاضر ہے،ن لیگ اس خطے میں اپنی کئی’یقینی نشستوں‘ کی قربانی جماعت اسلامی کے حق میں دینے کے لئے تیار ہے۔ یہ اشارہ ہی سمجھنے سمجھانے کے لئے کافی ہے کہ ن لیگ اس خطے میں اپنے سیاسی انجام سے واقف ہے۔
 

babakamal

MPA (400+ posts)
Re: ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&a

This is unfair brother Nawaz Sharif
 
Last edited by a moderator:

zzzindagi

Minister (2k+ posts)
Re: ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&a

He Said, Leghari Brothers are leaving PTI ....
 

Zulfi Khan

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&a

Geo PTI! Geo PAT! Geo AML! If JI joins hands with PML(N), then PTI must make some
sort of alliance with Qadri and Sheikh Rasheed because JI has 3,000 to 20,000 votes
in several constituncies in Pakistan.


Geo Imran Khan!Geo Tahir Ul QadriQ Geo Sheikh Rasheed!
 

Zafar Malik

Chief Minister (5k+ posts)
Re: ڈاکو، میاں صاحب، جماعتِ اسلامی اور سرائی&a

Itehaad ji aur pti ka hi hoga. kiunkeh pti aur ji bahut ziyada aik doosre ke qareeb hein bahut sare muamle mein
magar dono jamaton mein kuch log iss itehad mein rakawat ban rahe hein maslan Shah Mehmood Qureshi aur kuch jamati bhi ,miyan ke qareeb hein . Munawar Hassan Imran Khan ko tarjeah dein ge .
 

Back
Top