
ملکی تبادلہ منڈیوں میں آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔
انٹر بینک میں 2 روپے 7 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 277 روپے 50 پیسے میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 10 روپے سے زائد کمی سے ڈالر 275 روپے 44 پیسے پر آگیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مسلسل مثبت رجحان دیکھا رہا ہے، 100 انڈیکس 250 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 800 پوائنٹس ہوگیا ہے۔
یاد رہے کہ پی ایس ایکس 100 انڈیکس کل 43 ہزار 557 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/mgNuo72.jpg