اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) چین پاکستان کے زر مبادلہ زخائر میں دو ارب ڈالر جمع کرائے گا اور پاکستان سے برآمدات تین گنا تک اضافہ کرے گا۔ اس سلسلے میں نو نومبر کو بیجنگ میں ایک اجلاس ہو گا جس میں اس کی تمام تفصیلات طے کی جائیں گی، وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے کامرس، ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز عبدارزاق داؤد نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے
کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات تین گنا بڑھائی جائیں گی۔ اس سلسلے میں وفاقی کابینہ کے ایک رکن نے جو چین کے دورے میں شامل تھے نے دی نیوز کو بتایا کہ اب یہ طے کرنا ہے کہ دو ارب روپے پاکستانی زرمبادلہ میں جمع کرانے میں کتنی رقم چینی کرنسی میں ہوگی دورے میں شامل رکن نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اس سلسلے میں ایک پریس کانفرنس کے زرئعے قوم کو بتائیں گے۔ تاہم ان کا کہنا تھا پاکستانی لیڈر ز کو صاف الفاظ میں کہا کہ پاکستانی صنعتکاروں کو اس سلسلے میں اپنی استعداد میں اضافہ کرناہوگا اب یہ پاکستانی ذمے داری پاکستانی
صنعتکاروں کی ہے کہ کیا وہ اس معیار پر پورے اترتے ہیں یا نہیں اس کے علاوہ چین پاکستان کے لئے شوگر اور چاول کے برآمدات کے لئے ایک اسپشل کوٹہ بھی جاری کرے گا۔ 9نومبر کو چین میں ہونے والے اہم اجلاس میں سیکریٹری آف فائنانس، وزارت خارجہ امور کے سیکریٹری، کامرس اور گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان شامل ہونگے جو ان تمام امور کو عملی جامہ پہنانے ایک منصوبہ بندی کریں گے۔اس وقت پاکستانی ایکسپورٹ 120سے 150ملین ڈالرز ماہانہ ہے جوبڑھ کر دو سو ملین ڈالر تک کی جائے گی۔
https://jang.com.pk/news/573153-topstory