حکومت پاکستان نے چین سے مزید قرضہ لینے کیلئے پہلےکے قرض میں سے ایک ارب ڈالر پیشگی طور پر ادا کردیا ہے۔
خبررساں ادارے ایکسپریس ٹریبون کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک نے پیر کےروز چائنیز ڈویلپمنٹ بینک کو ایک ارب ڈالر قرض واپس کردیا ہے، یہ قرض29 جون کو واجب الادا ہونا تھا تاہم رواں مالی سال دوبارہ قرض لینے کیلئے پرانے قرضےکی پیشگی ادائیگی کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی چینی سفارتخانے کے انچارج ڈی افیئرز سے ملاقات میں 1اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ کو تیزی سے پراسس کرنے کی درخواست بھی کی گئی، چینی حکام نے پاکستان کو پہلے ہی یقین دہانی کروائی کہ دونوں قرضوں کو ریفنڈ کردیا جائے گا ، تاہم پاکستان کی خواہش ہے کہ قرض کی ادائیگی کے ساتھ ہی دوبارہ قرضہ دیدیا جائے۔
خیال رہے کہ چینی بینک کو یہ ادائیگی حکومت کی جانب سے تمام دستیاب ذرائع سے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کی کوششوں میں سے ایک ہے، حکومت کی انہی کوششوں میں سے ایک کوشش اوورسیز پاکستانیوں کو ایک لاکھ ڈالر تک کی ترسیلات بھیجنے والوں سے آمدن کے ذرائع نا پوچھنے کی پیشکش بھی شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4pakistanchiananananna.jpg