چیمپئنز ٹرافی کی سیکیورٹی فوج کو سونپ دی گئی، کابینہ نے منظوری دیدی

TIRI3810NPg.jpeg

لاہور: وفاقی کابینہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے سیکیورٹی کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز چیمپئنز ٹرافی کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گی۔ غیر ملکی ٹیمیں 12 فروری سے پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔ وزارت داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں اور صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

ذرائع کے مطابق، مہمان ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، میگا ایونٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں ہو گا، جبکہ ایونٹ میں 8 ممالک کے درمیان 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گے، میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں ہوں گے اور بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں کھیلے گی۔

21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ ہو گا، جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 22 فروری کو ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کی میزبانی کرے گا جہاں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

MUNIRAY Dalay aur Ghaleez Ghuddar Buzdil Corrupt Fouj 🐷🐖💩💰🐍🦮nay 26 November ko Qatal e Aam kion Kia ? 🔥



Police main jo itnay saray kuttay paal rakh'khay haien woh kis maqsad kay leeay haien? Her kaam bus qabiz kuttoun ko pakra dou.
 

Back
Top