چیف سیکریٹری پنجاب زاہد زمان کی مریم نواز کے ہمراہ ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے احتجاج کے دوران چیف سیکرٹری بھی موجود ہیں جس پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ مریم نواز تو نجی دورے پر گئے ہیں تو یہ صاحب وہاں کیا کررہے ہیں؟
آن لائن جریدے ری پبلک پالیسی کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی ذرائع کے مطابق یہ گزشتہ تین مہینوں میں چیف سیکریٹری پنجاب زاہد زمان کا سوئٹزرلینڈ کا دوسرا دورہ ہے۔ انکے پچھلے دورے کے دوران عمومی تاثر یہ تھا کہ وہ اپنے خاندان سے ملنے گئے تھے، لیکن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے شمالی امریکہ میں سیٹل ہیں۔
اسکا مزہد کہنا ہے کہ ایسے وقت پر جب پنجاب کے عوام دھند و آلودگی میں گھلے جا رہے ہیں، پنجاب کی قیادت کا دنیا کے بلیک منی کیپٹل کی طرف یہ سفر سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔پاکستانی ٹاپ بیوروکریسی کی transactions کا آڈٹ ہونا ضروری ہے۔
ری پبلک پالیسی کے مطابق زاہد اختر چیف سیکرٹری پنجاب ہیں۔ سموگ کے بحران کے دوران سی ایم کیساتھ جنیوا میں ہیں۔ بیوروکریسی کے ہاں یہ رائے ہے کہ آپ نے May 2023 کے پنجاب اسمبلی کے الیکشن سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود منعقد نہ کروائے۔ آپ نے ہی بیوروکریٹس آراوز کو الیکشن 2024 میں فارم 47 بھرنے پر مجبور کیا۔
احمد وڑائچ نے ردعمل دیا کہ واز شریف اور مریم نواز کی چلیں سمجھ آتی ہے نجی دورے پر سوئٹزرلینڈ ہیں۔ چیف سیکرٹری پنجاب کس حیثیت میں ساتھ گھوم رہے ہیں؟
احمد وڑائچ نے مزید کہا کہ ایک دوست کا کہنا ہے ہو سکتا ہے چیف سیکرٹری پنجاب چودھری زاہد اختر زمان گجر سوئٹزرلینڈ میں وزیراعلیٰ اور وزیر ماحولیات کے ساتھ جائزہ لے رہے ہوں کہ اسموگ کو کیسے کم کیا جائے۔ واپس آ کر وہ تکنیک لگائیں، باقی تو کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی
اظہر مشوانی نے تبصرہ کیا کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان ہاتھ باندھ کر نواز شریف اور مریم کے پیچھے ذاتی غلام کی طرح ہاتھ باندھ کے کھڑا ہے ان سرکاری بابوؤں میں کوئی شرم نہیں بچی؟
علی عارف نے سوال کیا کہ مریم نواز گلے کا علاج کروانے ذاتی دورے پر جنیوا میں ہے، تو پھر یہ سرکاری ملازم چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان ساتھ کیا لر رہا ہے ؟ کوئی بتا سکتا ہے ؟
انور حسین سمرہ نے تبصر ہ کیا نوازشریف اور مریم نواز کی خدمت میں غلامی کے اعلی درجے پر فائز چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان لندن میں عام پاکستانیوں کے ہتھے چڑھ گئے۔