
عبوری چیف سیلکٹر شاہد خان آفریدی نے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈمیں تین مزید نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصل آباد سےتعلق رکھنے والے فاسٹ باؤلر محمد ذیشان، ملتان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس اور ڈیرہ مراد جمالی کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین باسط علی کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
عبوری چیف سیلکٹرشاہد آفریدی نے اس فیصلے کے حوالے سے کہا کہ ہم حال کے ساتھ ساتھ مستقبل پر بھی نظریں جمائےبیٹھیں ہیں، اسی لیے ہم نے ایج گروپ کرکٹ میں ٹاپ کی پرفارمنس دیتے والے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا ہے، تاکہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو دیکھ سکیں اور سیکھ سکیں کہ ہائی پریشر کیلئے خود کو تیار کیسے کرنا ہے۔
چیف سیلکٹر نے وضاحت کی کہ اسکواڈ میں شامل کیے گئے کھلاڑی فوری طور پر سیلکشن کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم انہیں اسکواڈ میں شامل کرنے سے ان کی کرکٹ سے متعلق سمجھ بوجھ میں وسعت آئے گی ، کرکٹ سے متعلق آگاہی اہم ترین فارمیٹ کیلئے بے حد ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shahisi1i11i.jpg