
پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل نیازی نے استعفیٰ دیا تو الیکشن کمیشن نے قبول کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ یہ معاملہ بدنیتی کا لگتا ہے۔
صحافی ثاقب ورک نے اس معاملے پر کہا کہ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے مستعفی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفی منظور کرنے سے انکار کر دیا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے مجھے تو اس میں بدنیتی لگتی ہے،کیس مشکوک لگتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549277580943310848 صحافی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو نوٹس جاری کر دیا، 26 جولائی تک جواب اور استعفے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے کردار پر پی ٹی آئی غیر مطمئن ہے اور ضمنی انتخابات جیتنے کے باوجود بھی عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1549311890219745282
جب کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اپنی مکمل غیر جانبداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faosa%3B111.jpg