چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری

imran-kk-jl.jpg


انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج پانچ مقدمات کے کیس کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی نے چیرمین پی ٹی آئی کو 5 مقدمات میں مختلف تاریخوں پر طلبی کے نوٹس جاری کردیئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء جان محمد، سردار مصروف اور نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل صفائی جان محمد نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو روزانہ جیل سے عدالت لانا آسان نہیں،جج ابوالحسنات نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ روز جیل سے لانا مناسب بھی نہیں اور کیسز میں شریک ملزمان کی بھی حاضری مارک ہونی ہے۔

وکیل صفائی جان محمد نے استدعا کی پانچوں مقدمات کی مختلف تاریخیں رکھنے کی بجائے ایک تاریخ رکھ لیں، چاہتے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری بغیر کسی مشکلات کے لگا دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی مسائل بھی ہیں۔

جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیے چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک دن ہی آنا ہے اور کون سی مشکل بات ہے، شریکِ ملزمان کی تعداد زیادہ ہے اور حاضری الگ الگ لگانا مشکل ہو جائے گا، جب طلبی کا معاملہ ہوگا تو پھر تمام کیسز کو کلب کر دیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ رمنا میں درج دو مقدمات میں 25 ستمبر، تھانہ سی ٹی ڈی اور سنگجانی میں 12 اکتوبر جبکہ تھانہ گولڑہ میں 5 اکتوبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

دوسری جانب توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل، سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر رکھا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف حتمی فیصلے سے روک دیا، الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

لیکن چھوٹی پد نے تو کہا کہ اس نے کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا؟
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
کسی بھی عدالت کے ڈاکومنٹ پر آن ریکارڈ یہ نہیں ہے کہ عمران خان توشہ خانہ کے علاوہ سائفر یا کسی اور کیس میں بھی گرفتار ہیں،آج اگر توشہ خانہ میں ضمانت ملتی ہے اور اس کے بعد گرفتاری ڈال دی جائے تو الگ بات ہے،میں نے ابھی بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین صاحب اور انتظار حسین پنجھوتہ ایڈووکیٹ سے چیک کیا ہے، ان کے مطابق لیگل ٹیم کے پاس ایسا کوئی سرکاری یا عدالتی ڈاکومنٹ نہیں جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ عمران خان کو اس کیس کے علاوہ بھی کسی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم

لیکن چھوٹی پد نے تو کہا کہ اس نے کسی کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا؟
گشتیوں اور کنجروں کے حرامئ چور ٹبر نے پہلے کبھی سچ بولا جو یہ گٹھا کنجر امرتسری رام گلی کے چکلے والا گشتی سپلائر گٹھا حرامئ سچ بولے گا