چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن شاملِ تفتیش ہوں: اینٹی کرپشن

imran-khan-sister-uzma-khan-ant.jpg


اینٹی کرپشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں،اینٹی کرپشن نے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کرلیا، ترجمان اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو ہدایت وہ اپنی بہن اور بہنوئی کو زمین منتقلی کے کیس میں شاملِ تفتیش ہونے پر زور دیں، جھوٹے الزامات یا بدزبانی سے حقیقت نہیں جھٹلائی جاسکتی۔

ترجمان نے مزید کہا اینٹی کرپشن نے کبھی نہیں کہا عظمیٰ خان نے نومبر 2021 میں زمین خریدی، حقیقت یہ ہے مارچ 2022 میں زمین منتقل ہوئی،نومبر 2022 میں زمین مالکان نے زبردستی بے دخلی پر جسٹس آف پیس کو درخواست دی اور عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی۔

اینٹی کرپشن ترجمان نے مزید کہا زمین مالکان کا الزام ہے کہ ملزمان انہیں زبردستی ملکیتی زمین سے بے دخل کر رہے ہیں،جسٹس آف پیس نے عظمیٰ خان اور ان کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا،ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا گزشتہ روزطلبی کاسمن زمان پارک پرچسپاں کیا، عظمی خان اوران کےشوہرکوبھی طلب کررکھا ہے،اینٹی کرپشن کےپاس کرپشن کےواضح ثبوت موجودہیں،نائب تحصیلدارنےغیرقانونی کام کیلئےبنی گالاسےفون آنےکااعتراف کیا، ملزمان کواینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان آفس میں طلب کیاگیاہے۔