چیئرمین اوگرا کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھنا مہنگا پڑگیا

amir-faqqoaha.jpg

آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی(ااوگرا) کے چیئرمین کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھنے پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھنا مہنگا پڑگیا ہے، ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا کی جانب سے رجسٹرار ہائی کورٹ کو بھیجے گئے خط پر برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ چیئرمین اوگرا کو طلب کرکے اس خط سے متعلق وضاحت لےلیتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی تقدس کا احترام ہونا چاہیے، معذرت کے ساتھ عجیب عجیب باتیں شروع ہوگئی ہیں، قائمہ کمیٹیاں عدالت کے متوازی اختیارات استعمال کرنا شروع ہوگئی ہیں، ان کمیٹی کا کام صرف قانون سازی ہے لہذا انہی معاملات کو دیکھیں۔

چیئرمین اوگرا کےو کیل نے اس موقع پر عدالت میں ندامت کا اظہار کیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایات دیں کہ انہیں بتائیں کہ متوازی اختیارات استعمال نا کریں، اگر ان کمیٹیوں نے یہ روش نا چھوڑی تو تنازعہ کے سوا کچھ نہیں ہوگا، چیئرمین اوگرا اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت پرپیش ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے عدالت کے متوازی اختیارات سے متعلق معاملہ ہے، جس پر چیئرمین اوگرانے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ مجھے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی ہدایات دی ہیں۔
 

Back
Top