سائبر کرائم سرکل نے اسلام آباد سے چھوٹی بچی کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز وائرل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت ذیشان حیدر اور طیب شہزاد کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کے موبائل سے کم سن بچی کی قابل اعتراض تصاویر و دیگر مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے کم سن بچی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں، ملزمان کے موبائل سے مذکورہ واٹس ایپ اکاؤنٹ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ بچی کو بلیک میل کرررہا تھا، ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔