چھومنتر اور باقی لوگ آپ سے معافی کا خواستگار ہوں۔ (I think I'm leaving this forum.)

SaRashid

Minister (2k+ posts)
O yes I want to leave. I've cursed a lot yesterday and it's because I had to reply to others cursing me. This is nonsense. I don't remember I cursed that much earlier using that filthy language. I need to leave this forum and focus on my personal life.

I remember a verse of Quran that I want to share with you.

وَلاَ تُفْسِدُواْ فِى الاٌّرْضِ بَعْدَ إِصْلَـحِهَا

And do not do mischief on the earth, after it has been set in order
 
Last edited by a moderator:

SaRashid

Minister (2k+ posts)
میں ایک تھریڈ بناتا ہوں، اس میں اپنی سیاسی وابستگی یا ناپسندیدگی کے مطابق اظہار خیال کرتا ہوں۔ اوروں کو برالگتا ہے۔ گالم گلوچ اور نفرت انگیزی شروع ہو جاتی ہے۔ اس طرح میں دنیا میں فساد پھیلانے کا سبب بن جاتا ہوں۔ شیطان مردود کھڑا ناچتا رہتا ہے اور یہ شیطانیت میرے اور اللہ کے بیچ آجاتی ہے۔ نہ صرف میرے بلکہ ان تمام لوگوں اور اللہ کے بیچ آجاتی ہے جو میرے تھریڈز میں منہمک ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ بندہ ان چیزوں سے دور رہے۔
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
سیدھے سیدھے بول کہ راتب بند ہو رہا ہے

نہیں یار۔ راتب واتب کوئی نہیں۔ جو پیسے والے ورکر ہوتے ہیں ان میں میرے جیسی اہلیت نہیں ہوتی۔ سچ بتاؤں تو اگر نون لیگ والے میری خدمات حاصل کرتے تو مخالفین کی ایسی کی تیسی کر چکا ہوتا۔ میں من موجی بندہ ہوں، اور آزاد پنچھی ہوں۔ غالب کی طرح آزاد۔
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
اگر تحریک انصاف کی گورنمنٹ بن رہی ہے تو میری طرف سے مبارکباد۔ امید ہے آپ کا لیڈر جو مجھے ایک بار بھی
اچھا نہیں لگا، پاکستان کی خدمت کرے گا۔


میں ان تمام لوگوں سے معافی مانگتا ہوں جن کے ساتھ بدتمیزی کی اور جن کا دل دکھایا۔

پاکستان زندہ باد



 

چھومنتر

Minister (2k+ posts)
O yes I want to leave. I've cursed a lot yesterday and it's because I had to reply to others cursing me. This is nonsense. I don't remember I cursed that much earlier using that filthy language. I need to leave this forum and focus on my personal life.

I remember a verse of Quran that I want to share with you.

وَلاَ تُفْسِدُواْ فِى الاٌّرْضِ بَعْدَ إِصْلَـحِهَا

And do not do mischief on the earth, after it has been set in order


آپ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا، اچھائی کی طرف یہی آپ کا پہلا قدم ہے

میری طرف سے جو غیر اخلاقی باتیں ہوئیں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں
 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
ارے نہیں۔ دھوکہ نہیں۔ اس خبیث گالم گلوچ اور فورم کے چکر میں بندہ نماز سے بھی جاتا ہے۔ یہ بھی شیطان کا ایک آلہ بن جاتا ہے کسی کسی کی زندگی میں۔
ویسے میں عام طور سے اکیلا ہی ہوتا ہوں، ہر تھریڈ میں مخالف دلائل کا جواب دے رہا ہوتا ہوں۔ میری صلاحیتوں کا مجھے پتہ ہے، اور آپ کو بھی پتہ ہے، تبھی آپ بھی مجھے بین کروانا چاہ رہے تھے ہی ہی۔
باقی یہ فیصلہ اس لیے کیا کہ اس سے میری ذات پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ گالم گلوچ سے تو بچنا ہے، اور یہی کام ہورہا ہے۔ جب اللہ کے سہارے کی ضرورت ہو تو انسان اللہ کی مرضی کے خلاف کام کرے، یہ ٹھیک نہیں۔
اور میرا یہ واحد اکاؤنٹ ہے اس فورم میں۔ پہلے ایس راشد کے نام سے بنایا تھا اس کا پاسورڈ یاد نہیں رہا تو ایس اے راشد کے نام سے بنالیا تھا۔

 

SaRashid

Minister (2k+ posts)
اور ایک اور بات، مجھے پاک آرمی سے نفرت نہیں ہے۔ بس شکایتیں ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں ان کی خدمات کو نہیں سراہتا۔ تاہم میری خواہش ہے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو، اور یہ ملک ترقی کرے۔
 

SahirShah

Minister (2k+ posts)
سیاسی وابستگی پر آج کل ہر کوئی ہی جذباتی ہے، کیا نون لیگی اور کیا انصافی
میں نے بھی اس فورم پر کل پہلی مرتبہ شدید گالم گلوچ کی ہے اور مجھے اس پر کوئی شرمندگی نہیں
آپ کو گالم گلوچ کی طرف اکسانے میں کچھ دگڑ دلوں کا ہاتھ ہے جو یتیموں کی طرح فورم پر منڈلاتے رہتے ہیں....اور واہ واہ شاباش شاباش کر کے آپ کو آگے کر کے خود رفو چکر ہو جاتے ہیں
آپ کا یہ تھریڈ علامت ہے کہ آپ زندہ ضمیر شخص ہیں
میری طرف سے ہونے والی تمام تُرش باتوں کی معزرت
اللہ آپ کو کامیاب کرے،آمین
 

GreenMaple

Prime Minister (20k+ posts)
باجی کا جیل میں جانے کے بعد اب تمہارے جیسے یتیموں کا وظیفہ تو بند ہو چکا ہے ـ مفت میں گالیاں دینا اور کھانا تو بیفقوفی والی بات ہو گی
 

Back
Top