چوہدری شجاعت حسین کی جیل میں چوہدری پرویزالٰہی سے ملاقات ہوئی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کی ملاقات کیمپ جیل میں ہوئی جس میں چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادہ بھی موجود تھے۔
چوہدری شجاعت حسین اور ان کے بیٹوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہٰی سے ملاقات میں ان کا حال احوال دریافت کیا۔
بعض چینلز کے مطابق چوہدری شجاعت پرویزالٰہی سے ق لیگ میں واپسی کیلئے ملے اور پرویزالٰہی کی ق لیگ میں واپسی متوقع ہے۔
مونس الٰہی نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔ میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ک آج جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت صاحب اور ان کے بیٹے چوہدری سالک ھسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں۔
مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ اب یہ (جیل حکام) ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی ملاقات خاندان والوں کی ہم نے کروا دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chujaahaa.jpg