
چوکسرور شہید: ریاض آباد میں پولیس کے غیر قانونی ریڈ کے دوران صدر غلہ منڈی چوہدری یاسر مان جاں بحق ہوگیا۔
اہل علاقہ کا دعویٰ ہے کہ یاسر مان پولیس ریڈ، ہاتھا پائی اور شیلنگ کے سبب حالت بگڑنے سے شہید ہوئے۔ ۔
یاسر مان اور خاندان کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا۔ پولیس رویہ کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1888818257471115552
احمد وڑائچ نے اس پر کہا کہ گھر میں کھڑی گاڑیاں توڑ گئے، ٹریکٹر کے فیول ٹینک میں مٹی ڈال دی، فریج، ٹی وی سمیت گھر کا سامان توڑا، آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی ٹی ٹی پی کا دہشتگرد نہیں کوٹ ادو غلہ منڈی کے صدر کا گھر تھا، جو اب اس دنیا میں نہیں رہا۔
https://twitter.com/x/status/1888820485611209087
اسکے بعد صدر غلہ منڈی چوکسرور شہید و مقامی رہنماء پی ٹی آئی چوہدری یاسر مان کی پولیس ریڈ و شیلنگ کے باعث وفات کے بعد اہل علاقہ نے ملتان میانوالی روڈ (ایم ایم روڑ) سڑک پر میت رکھ کر بند کردیا۔
کئی کلومیٹر طویل گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ رات کھلم کھلی بدمعاشی کے برعکس اس وقت پولیس غائب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1888822081153806698
صحافی محمد عمیر نے بتایا کہ مائیں بہنیں بھائی پولیس چھاپوں میں مررہے حکومت کہہ رہی پنجاب امن کا گہوارہ بن گیا۔ پولیس کہتی چھاپے میں ایس ایچ او نہیں تھا ویڈیو میں اسکو وہاں کھڑے اور اہل علاقہ کو اس سے بحث کرتے دیکھا جاسکتا۔ پولیس نے وہاں شیلنگ کی۔ ٹریکٹر کے فیول ٹینک میں مٹی بھردی۔ گاڑیوں کا توڑا تشدد کیا گھر کی املاک کو نقصان پہنچایا۔
https://twitter.com/x/status/1888849396948677005
مرحوم یاسر مان کے برادر نسبتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوپولیس نے یاسر مان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی، بچوں پر تشدد کیا، گاڑیاں توڑ ڈالیں، بہانہ بنایا کہ SHO غائب ہے، جبکہ ایس ایچ او کی فوٹیج فیس بک پر لائیو اسٹریم ہورہی تھی، پورے پولیس آپریشن کی فیس بک لائیو اسٹریم نے ہوئی۔ اب ایس ایچ او جعلی MLC بنوا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1888844200910729397
https://twitter.com/x/status/1888652128413204826
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/rGXfk67Z/choksh112.jpg
Last edited by a moderator: