چند مہینوں کے اقتدار سے زیادہ پی ڈی ایم کوپاکستان کا سوچنا چاہیے،کامران خان

1shebabhakommpakisankasocy.jpg

اینکرپرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) کو چند مہینے اقتدار سے چمٹے رہنے سے زیادہ ملک سے متعلق سوچنا چاہیے۔ انہوں نے مفتاح اسماعیل کے معیشت سے متعلق خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا۔

معروف تجزیہ کار و اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ دیکھیں یہ کون کہہ رہا ہے یہ مفتاح اسماعیل ہیں عمران خان نہیں اگر وہ بھی معیشت سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں تو پھر سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے اکنامکس میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لے رکھی ہے۔

کامران خان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کوئی اور نہیں بلکہ 2 بار مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران وزیر خزانہ رہ چکے ہیں۔ پی ڈی ایم کو اپنے چند مہینوں کے اقتدار سے زیادہ پاکستان سے متعلق سوچنا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1597132365163548672
یاد رہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جانے کا دعویٰ کرکے اپنی ہی حکومت کی لنکا ڈھا دی ہے۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک مضمون میں موجودہ وزیر اسحاق ڈار کے معیشت کے حوالے سے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے۔ اب حکومت کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ دسمبر کے بانڈز کی ادائیگی کے بعد بھی دیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم نہیں ہوگا۔ حکومت صحیح کام نہ کرسکی تو اسے پی ٹی آئی یا کسی اور پر تنقید کا کوئی حق نہیں ہوگا۔

مفتاح اسماعیل نے اپنے مضمون میں ملکی معیشت میں روپے کی قدر میں کمی کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور لکھا کہ آج اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کے درمیان بڑا اور مستقل فرق ہے۔ یہ ہماری برآمدات اور ترسیلات زر کیلیے نقصان دہ اور درآمدات کی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)
yeh tum sochety ho behta Kamran . Yeh Daaaku chor hain innk liay Iktidar bohat aziz hota hey inko chaeahy Aik Din he kew na milay.
 

Citizen X

President (40k+ posts)
Innay pholay v na bano Khan saab, yeh iqtidar se ziyada apnay NROs ke liye aaye the. Woh inko mil gaye, woh doosri baat hai ke in ki siasat aab khudday line lag gai hai
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
Army ->
killed its own kids to end dharna
killed its own people to get dollars
allowed drone attacks to get dollars
instilled militancy in different parts of the country to get additional funds
allowed bases to foreigners for getting dollars
provided security to convoys to get dollars
allowed floods to get dollars (but did not work this time)
 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
قومی مجرموں کی جان اقتدار کے طوطے میں قید ہے. اقتدار سے دور ہوئے تو مر جائیں گے
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

konsi loot mar langrehy ney karniy hey jo langrah jhoot bol bol ker bardasht nahiyn ker pa reha. Assembly ko waqt poora nahiyn honey dey reha​

 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
اگر یہ پاکستان کا سوچتے تو لندن اور بیلجیم میں پراپرٹی کے ڈھیر نہ لگاتے حرام مال سے