
نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عمر سیف نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے چکر میں اپ ورک اور فائیور پر کام کرنے والے فری لانسرز کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی ایکسپرٹ عمر سیف نے ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ لنکڈ ان پر بہت سی نئی ٹرول پوسٹس ہیں جن کی پروفائل پر اگر کلک کیا جائے تو ان میں سے زیادہ تر لوگ فائیور اور اپ ورک پر فری لانسنگ کرنے والے افراد شامل ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1762416821024481444
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں لنکڈ ان پر گھٹیا پوسٹس کرنے کیلئے فائیور اور اپ ورک پر موجود بے روزگار افراد کو کچھ روپے ادا کرتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز کیلئے بھی ایسا کیا جارہا ہوگا۔
عمر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مشین اچھی طرح سے فنڈڈ، احتیاط سے ترتیب دی گئی اور جعلی خبریں پھیلانے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار نظر آتی ہے۔
عمر سیف کی اس ٹویٹ پر صحافی وکالم نگار عامر خاکوانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ آئی ٹی کے جادوگر سمجھے جانے والے شخص ہیں، یہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے کے چکر میں فری لانس کام کرنے والے لاکھوں محنت کش نوجوانوں کی تذلیل کررہے ہیں، وہ نوجوان جنہوں نے کئی سال کی محنت سے ہنر سیکھا وہ ریاست پر بوجھ نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1762818050544296363
انہوں نےعمر سیف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایسا نہیں کرسکتے، آپ کو فائیور یا اپ ورک پر کام کرنے والے فری لانسرز کی تذلیل کا کوئی حق نہیں ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/umahsi1h1h1.jpg