چمن جیل سے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کے فرار کا معاملہ،حکومت کابڑا اقدام

21%DA%86%DA%BE%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%A7%D8%AC%D8%A7%DB%8C%D9%84%D9%84%D9%84%D9%84.jpg


سنگن جرائم مںی ملوث 17 قدییوں کے فرار کے بعد چمن سب جیل میں نیا عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصلانت کے مطابق چمن میں سب جیل سے سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کےفرار ہونے کے بعد عملے کی تبدیلی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، پولیس نے قیدیوں کےفرار ہونے کا مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، قیدیوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


جیل انتظامیہ کے مطابق چمن سب جیل تقریبا ایک صدی قدیم ہے جس کی کبھی مرمت نہیں ہوئی، جیل بیرکس کے اطراف میں لگے جنگلے اس قدر کمزور ہوچکے ہیں کہ کئی بار قیدی ان جنگلوں کو دھکا دے کر گرا کر فرار ہوچکے ہیں، جیل اور بیرکس کی حفاظت کیلئے نا کوئی واچ ٹاورز ہیں اور نا ہی سی سی ٹی وی کیمرے۔

جیل انتظامیہ کے مطابق جیل کی حالت اور ساری صورتحال سے حکومت بلوچستان اور محکمہ داخلہ کو متعدد بار آگاہ کیا جاچکا ہے مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

خیال رہے کہ عید کے روز چمن سب جیل سے سنگین جرائم میں ملوث 17 قیدی جیل میں تعینات اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گیٹ کا تالا توڑ کر فرار ہوگئےتھے،واقعہ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، قیدیوں کے فرار ہونے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک قیدی کو ہلاک اور دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا، ایک قیدی نے رضاکارانہ طور پر گرفتاری بھی دیدی تھی۔

واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے ایس پی جیل خانہ جات نے جیلر سمیت 3 پولیس افسران اور ایک اہلکار کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

خبیث ٹھگو اور جرنیلو! ان قیدیوں کو جیل سے فرار کرانے کا مقدمہ بھی اب عمران خان پر بنا دو . اللہ تمہیں جلد تباہ کرے تاکہ محترم قائد اعظم کا یہ ملک بچ جائے