چشتیاں میں بجلی کا بھاری بھرکم بل نوجوان کی جان لے گیا
چشتیاں میں بھٹہ کالونی میں بجلی کے بل کاتنازع نوجوان کی جان لے گیا، جہاں غربت سے تنگ چھوٹے بھائی نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں,بھٹہ کالونی کے دو بھائیوں کے درمیان بجلی کے بل کا تنازع بڑھ گیا تھا, گھریلو جھگڑے سے چھوٹا بھائی دل برداشتہ ہوگیا اور گندم والی گولیاں کھاکر خود کشی کرلی۔
نوجوان کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی , جس کے بھائی نے بجلی کا بل کم دینے پر رات گئے بھائی کے کمرے کی بجلی کاٹ دی تھی,ریسکیو 1122 نے فوری طور پر طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا، حالات بہتر نہ ہونے پر بہاولپور ریفر کر دیا گیا جہاں نوجوان بہاولپور پہنچ کر زندگی کی بازی ہارگیا ۔
پاکستان میں بجلی کا بھاری بھرکم بل بھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا جارہاہے, کھانے کے لئے روکھی سوکھی روٹی ہو یا نہ ہو ہزاروں روپے بل کے دینے ہیں,جس کے باعث شہری اپنی زندگی اپنے ہاتھوں سے ختم کرنے پر مجبور ہیں.