چترال حملےمیں ملوث دہشت گردوں کےخلاف افغان حکومت کاکریک ڈاؤن،سینکڑوں گرفتار

6ttpaarersjshjggshghs.png

چترال حملے سمیت پاکستان میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 200 سے زائد دہشت گرد افغانستان میں گرفتار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف بڑے آپریشن میں 200 سے زائد عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ہے، ان عسکریت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے پاکستان کے مسلسل دباؤ کے بعد یہ کارروائی سامنے آئی، افغانستان میں گرفتار ہونےو الے دہشت گرد چترال حملے میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔


افغان کالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخواندزادہ نے عوام کو ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں کو مالی معاونت دینے سے بھی روکنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے 21 ستمبر کو کابل میں طالبان رہنماؤں سے ملاقات کی تھی، اس ملاقات میں آصف درانی نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان سرزمین کے استعمال ہونے اور ٹی ٹی پی کے ملوث ہونے سے متعلق تفصیلات شیئر کی تھیں۔


یادرہے کہ رواں ماہ کے شروع میں چترال کے علاقے میں پاک افغان سرحد پر دو فوجی چوکیوں نے حملہ کیا تھا جس میں پاک فوج کے4 جوان شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی سے12 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ahista ahista Afghanistan, Pakistan se ziada pur-aman ho jay ga, kionkeh wahaan safarish or rishwat itni nahi chalti jutni Pakistan mein chalti hay
 
Sponsored Link