چار دن کا دھرنا ، ڈیڑھ ارب کا نقصان

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
اسلام آباد :چار دنوں کا دھرنا ، ملکی معیشت کو ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان -

56f8d79981d47.jpg


کشمیر سے افغانستان تک متعدد اشیا کی سپلائی متاثر رہی ، سرکاری اداروں کا نظام بھی معطل رہا


اسلام آباد (دنیا نیوز ) شہر اقتدار میں 4 دنوں کے دھرنے ملکی معیشت کو ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا دیا ۔ دوسری طرف ڈی چوک میں دھرنے کے باعث معطل رہنے والی موبائل سروسز کے باعث قومی خزانے کو پانچ کروڑ چوبیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ۔ شہر اقتدار میں دھرنے نے معیشت کو گہرے زخم لگائے ۔ 4 دن میں ملکی معیشت کو کم از کم ڈیڑھ ارب روپے کا ٹیکہ لگا ۔ کشمیر سے افغانستان تک مختلف اشیا کی سپلائی متاثر رہی ۔ ڈیڑھ ہزار ٹرکوں اور ٹریلرز کا پہیہ رکا رہا ۔ نظام زندگی منجمد ہونے سے سرکاری اداروں کا نظام اور کام بھی مفلوج رہا ۔ ادھر جڑواں شہروں میں موبائل فون کی چار روزہ بندش نے بھی معیشت کو خاصا نقصان پہنچایا ۔ فون سروس معطل رہنے کے باعث قومی خزانے کو 5 کروڑ 24 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا ۔ فون کالز پر ٹیکس کی مد میں حکومت کو 3 دنوں میں پانچ کروڑ سے زائد آمدن ہونا تھی ۔

دھرنا
 

jaypakistan

Minister (2k+ posts)
Nuksaaan kis ka ? Bheek aur kheraat se mangi huwi raqam thi .. aur mang laingy is mai kya hai ? Dar ki tarakkian aur kheraat ki supply high hai ..konsa bara surplus hua tha expenditure se :lol: