پی ڈی ایم کی جاتی حکومت کی بڑے پیمانے پر کلیدی تقرریاں

shehbaz-sharif-govt-new-ap.jpg



پی ڈی ایم کی جاتی حکومت نے اپنی معیاد مکمل ہونے سے قبل اقتصادیات اور مالیات سے متعلق وزارتوں اور ان سے وابستہ محکموں میں کئی کلیدی عہدوں پر تقرریاں کردیں، جن میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ کا انتخاب بھی شامل ہے۔

وزارت خزانہ نے مذکورہ منصب کے لیے وفاقی کا بینہ کو متین نام دیئے تھے،جس میں سلیم اللہ کی منظوری دی گئی،نیشنل بینک ایس ایس ای سی پی اور سی سی پی کے سر براہ بھی مقرر کئے گئے ۔

ڈائر یکٹر جنرل ڈیبٹ آفس کے طور پر سابق بیو روکریٹ محسن چاند نا کا تقرر عمل میں آیا ۔ حال ہی میں رحمت علی حسنی کو نیشنل بینک کا صدر بنایا گیا،حکومت نے سابقتی کمیشن میں چار نئے ارکان ڈاکٹر کبیر احمد سدھو،سلمان امین ، عبد الرشید شیخ اور سعید احمد نواز کی گزشتہ ماہ تعیناتیاں کیں ۔ کبیر احمد سدھو سی سی پی کے چیئرمین بنائے گئے ۔

اسلام آ باد سے نمائندہ جنگ کے مطابق اتحادی حکومت نےجانے سے قبل سوئی سدرن کا نیا بورڈ تشکیل دینے کی منظوری دے دی، ڈاکٹر شمشاد اختر ایس ایس جی سی بورڈ کی چیئرپرسن ہوں گی۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن سمری پر منظوری لے لی گئی۔ سوئی سدرن بورڈ ارکان میں خالد رحمان, محمد اکرم شامل ہیں۔ بورڈ میں عمرظفر اللہ،صاحبزادہ رفات رؤف علی،رضوان اللہ خان بھی شامل ہیں۔

سوئی سدرن بورڈ میں طحہ احمد خان بطور رکن شامل ہوں گے۔ ایس ایس جی سی ایل کا نیا بورڈ3 سال کیلئے ہوگا۔ معروف دانشور اور کالم نگار خورشید احمد ندیم کو رحمت للعالمین اتھارٹی کا چیئر مین بنا دیا گیا ۔

ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ادھرو فاقی حکومت نے نعیم الدین خان کو چیئر مین بورڈ آ ڈائریکٹرز زرعی ترقیاتی بنک مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

ان کی تقرری تین سال کیلئے کی گئی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد فنا نس ڈویژن نے ان کی تقرری کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا ۔وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لئے وسیم مختار کے نام کی منظوری دیدی۔

حکومت نے طاہر یعقوب بھٹی کو زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کا صدر تعینات کر دیا ہے، وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق طاہر یعقوب بھٹی کو آئندہ تین برس کےلیے صدر ،سی ای او مقرر کیا گیا ہے ان کی کلیئرنسسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دی۔
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
All of them should be forced ro resign. few of them will be on merit, but unfortunately there is no way to verify. so clean out all kachra.