پی ڈی ایم کا پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ

3PSMsuprtpplongmarch.jpg

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)- پنجاب میں جب کہ جے یو آئی خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ کا استقبال کرے گی، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی لانگ مارچ کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ جی ٹی روڈ سے گزرے گا، پی ڈی ایم کی جماعتوں کے کارکنان ہر شہر میں لانگ مارچ کا استقبال کریں گے، لانگ مارچ میں کسی بھی جگہ اسٹیج نہیں لگے گا۔


پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں قائدین مرکزی کنٹینر سے ہی خطاب کریں گے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں مرکزی قیادت کی شرکت کیلئے پی ڈی ایم کی مشاوت جاری ہے۔

یہی نہیں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ میں اسلام آباد پہنچنے پر جلسہ بھی ہوگا، دھرنا نہیں دیا جائے گا، واضح کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ریڈ زون میں داخل نہیں ہوگا۔
جنگ اخبار کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان اسلام آباد پہنچ کر کیے جانے والے جلسے میں ہی متوقع ہے۔