پی ڈی ایم سے اتحاد نہیں ہوگا، پرویز خٹک کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

pervaiz-khatak-pdm-audio.jpg


تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا،پرویز خٹک اراکین کو ہدایات دے رہے ہیں، پرویز خٹک کہتے ہیں کہ فیصلہ کیا تھا ہم نے اگر حکومت بنانی ہے۔

انہوں نے کہا کوئی گروپ آتا ہے تو اس کے ساتھ بنائیں گے، کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں ہوا تھا کہ پوری کی پوری پارٹی ساتھ ملا کر ان سے ایگریمنٹ کیا جائے، پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ ہم مکمل پی ڈی ایم کے ساتھ اتحاد کریں۔


پرویز خٹک نے مزید کہا اگر اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوتا ہے، ہم نے بالکل پیپلز پارٹی یا کسی کو ووٹ نہیں دینا، چاہے اپوزیشن میں رہیں لیکن ہم نے اپنا امیدوار کھڑا کرنا ہے اور اسے سپورٹ کرنا ہے، مقبول احمد نے اسپیکر کےلیے کاغذات داخل کردیے ہیں، سب کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقبول کو ووٹ دیں گے۔

تحریک انصاف پرویز خٹک کا آزاد کشمیر اراکین اسمبلی کے نام مبینہ آڈیو پیغام سامنے آ گیا جس میں پرویز خٹک کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا کبھی یہ فیصلہ نہیں تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مکمل اتحاد کریں۔