
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے لاہور میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات پر تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں انتخابی مہم کے دوران 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ اور تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جس پر چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات کی ہدایات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا جائے، آئی جی پنجاب کسی سیاسی وابستگی کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے واقعہ کی تحقیقات کے بعد اس کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ا ور کہا ہے کہ آئی جی پنجاب اور انتظامیہ الیکشن کے دنوں میں تشدد، گن کلچر اور تخریب کاری سے سختی سے نمٹنے اور زیرو ٹالیرنس پالیسی اپنائے اور کسی سے نرمی نا برتے،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/election11.jpg