
پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اتحاد کے نتیجے میں ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان انتخابی معاملات پر مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے، دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابات کی تاریخ، نگراں وزیراعظم اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
دونوں جماعتوں میں مشاورت کے عمل کو تیز کرنے بھی خبریں ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ دبئی میں دونوں جماعتوں کے قیادتوں اور سینئر رہنماؤں کی بیٹھک بھی لگے گی، اس حوالے سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کا قیادت کے پیچھے پیچھے دبئی روانگی کا بھی امکان ہے۔
اس حوالےسے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے ن لیگ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنماؤں کے مقابلے میں ن لیگی امیدوار کھڑے نا کیے جائیں۔
جن حلقوں سے متعلق یہ مطالبہ کیا گیا ہے ان میں گیلانی خاندان، قمر زمان کائرہ، راجا پرویز اشرف اور ندیم افضل چن کے حلقے شامل ہیں۔
پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کیلئے مشترکہ نام دینے پر بھی زور دیا ہے، قومی اسمبلی کی وقت سے پہلے تحلیل اور مشاورت کےعمل میں مولانا فضل الرحمان کو بھی شریک کرنے سے متعلق امور پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6nawadunanbapppsseeht.jpg