پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست، سماعت پیر کو ہوگی

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
493264_66597421.jpg


لاہور: (دنیا نیوز) پاک فوج سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق درخواست کی سماعت جسٹس عامر فاروق پیر کو کرینگے، یہ درخواست کرنل (ر) جاوید اقبال کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، دفاع، قانون و انصاف، پیمرا اور پی ٹی اے کےعلاوہ منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کوبھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی ایم رہنماؤں محسن داوڑ ، علی وزیر اور منظور پشتین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا حکم دیا جائے۔ پی ٹی ایم رجسٹرڈ سیاسی جماعت نہیں اس لیے پابندی لگائی جائے۔ پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے۔

دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیمرا پی ٹی ایم کی کوریج کے حوالے سے اپنے قوانین پر عمل درآمد نہیں کر سکا، اس لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کی کوریج پر بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔

Source
 

Diesel

Chief Minister (5k+ posts)
If PTM does not accept the constitution n sovereignty of pakistan then ban PTM and arrest all PTM leaders n send them to their beloved afghanistan
 

FreeCountry

MPA (400+ posts)
Our government and it's institutions are the biggest liars than anyone else. For 70+ years we have seen enough of their dramas. Even Fatima Jinnah was called a Ghaddar and agent of India/America.

This was the same time when Ghaddar-e-Azam Ayub Khan offered his help to India in order to fight China. Luckily India refused to accept his help and Allah saved Pakistan from that clown's adventure.
 

Back
Top