پی ٹی آئی کی طرح نقل کرکے الیکشن لڑنے والی مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے:بلاول

bilawal.png

پی ٹی آئی کی طرح نقل کرکے الیکشن لڑنے والی مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک تیر سے دو شکار کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح نقل کرکے الیکشن لڑنے والی مہنگائی لیگ کو شکست دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی نے سندھ کے شہر مٹھی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو کمروں میں بیٹھ کر الیکشن کے نتائج اور منصوبے بنانے والوں کو جواب دیں گے، ہمارے دوست سمجھ رہے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی طرح نقل کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں، عوام 8 فروری کو انہیں جواب دیں گے اور پیپلزپارٹی پاکستان مہنگائی لیگ کو شکست دے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی حمایت یا مدد سے الیکشن نہیں لڑے گی بلکہ اپنی کارکردگی پر لڑے گی، عوام نے گزشتہ پانچ سال سیلکٹڈ راج بھگتا ہے اب مزید کسی سیلکٹڈ کو برداشت نہیں کریں گے، اگر عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا تو خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اگر کسی کو اور کو مینڈیٹ ملا تو بھی نتائج قبول کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انتخابات میں عوام کے پاس تین آپشنز ہوں گے، ایک تحریک انتشار جس نے عسکری تنصیبات پر حملے کیے، عوام اسے رد کردیں گے، دوسرے پی ٹی آئی کی طرح نقل کرکے الیکشن لڑنے والے جنہیں عوام شکست دیں گے ، عوام نے ساتھ دیا تو شہید ذولفقار علی بھٹو اور بی بی کی جماعت کامیاب ہوگی، ہم روایتی، نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کرکے عوامی راج قائم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صدرزرداری کی کوششوں سے ان کاوزیراعظم بن سکتا ہے تو ایک جیالا وزیراعظم اور وزیراعلی کیوں نہیں بن سکتا؟ کوئی سیاسی جماعت ایسی نہیں جسے مخالف کہیں، ہماری مخالف مہنگائی، بے روزگاری اور غربت ہے، ہم عوام کو حق دینے کیلئے مل کر ان ساری چیزوں سے لڑیں گے،

قائد جمہوریت اور بی بی شہید نے جو روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ماضی میں تھا، پیپلزپارٹی ملک سے غربت، مہنگائی اور بےروزگاری کے خاتمے تک یہ نعرہ لگاتی رہے گی۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

خاندانِ سوڈوم کی اس مخلوق کو خود پتا نہیں ہوتا کہ یہ کیا بول رہی ہے . جو بھی لکھا لکھایا اسکو مل جاتا ہے اسے بس بول دیتی ہے