
پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہونے والے رہنماؤں میں ایک اور نام کا اضافہ ہوگیا ہے، سابق رکن پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ کامران نے پی ٹی آئی کی کشتی سے چھلانگ لگا کر پیپلزپارٹی جوائن کرلی ہے۔
پارٹی چھوڑنے اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان انہوں نے لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والےرہنماؤں پر بھی طنز کے تیر برسائے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہر کردار کو کٹہرےمیں لایا جانا چاہیے، 9 مئی کے بعد سیاست چھوڑنے کا اعلان کرنے والوں کو قوم اور فوج سے معافی مانگنی چاہیے، ریڈ لائن سیاسی شخصیات نہیں بلکہ پاکستان ہے، عمران خان کے اردگرد موجود لوگ پرتشدد سیاست کرنا چاہتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1668994444320751621
پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت صرف آصف علی زرداری ہی وہ شخصیت ہیں جو تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میزپر بٹھا سکتے ہیں، میری پیپلزپارٹی کےووٹرز اور سپورٹرز سے گزارش ہے کہ مجھے قبول کیا جائے۔