پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی بات کرنیوالے ججز کیلئے زمین گرم،حسنات ملک

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

https://twitter.com/x/status/1809143208368132562
جو بھی جج اس وقت قانون یا آئین یا پی ٹی آئی کو ریلیف دینے کی بات کرے گا تو اسکے لئے زمین تو گرم ہوگی، حکومت کے ٹاپ آفیشل بھی مان رہے ہیں کہ ججز میں انکے حالات پتلے ہیں۔۔ حکومت کی بہت بڑی خواہش ہے کہ قاضی فائز ایکسٹینشن لیں لیکن قاضی صاحب۔ فی الحال نہیں مان رہے

https://twitter.com/x/status/1809422026475491564
جوڈیشری میں اس وقت 120 سے زائد ججز ہیں اکثریت سے زیادہ ججز الیکشن کمیشن کا جو کنڈکٹ ہے الیکشن 2024 میں اس پر سوالات اٹھا رہے ہیں لیکن قاضی فائز ہر بار الیکشن کمیشن کو ریسکیو کرتے ہیں اور بنچ میں بھی ایسے ججز نہیں شامل کیے جاتے جو الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھاتے ہیں حسنات ملک

اطلاعات ہیں کہ ملٹری کورٹس والے کیس کے بنچ کی تشکیل میں بھی جسٹس منیب اختر نے اعتراض کیا اور کہا کہ 9 رکنی بنچ بننا چاہیے لیکن سید منصور علی شاہ نے قاضی فائز عیسیٰ کا ساتھ دیا،کمیٹی اجلاس کے منٹس سامنے آنے چاہئیں تاکہ پتا چلے کہ کس ممبر کا کیا موقف تھا،حسنات ملک


اب تمام نظریں جسٹس عالیہ نیلم پر ہیں کہ وہ اپنے ہائی کورٹ کے ججز کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں یا نہیں،حسنات ملک.


جسٹس ملک شہزاد احمد اگر فارغ ہوتے ہیں تو چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ عامر فاروق کہیں گے کہ مجھے بھی واری دو اور سپریم کورٹ میں ایلیویٹ کرو ! حسنات ملک

https://twitter.com/x/status/1809220935888576702