
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ن لیگ نے خود اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے اور ان کا یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔
اس سے قبل فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف جتنا پیسہ حکومت نے لگا دیا ہے یہ تو مذاق ہے، کل اسلام آباد کے وکلاء کو چیمبرز کیلئے پیسے دئیے گئے، ہر بار ایسوسی ایشن اور بار لیڈر کیلئے صحافیوں کیلئے علیحدہ فنڈزمختص ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے اچانک نوازشات کے پیچھے وکلاء کو تقسیم کر کے اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرنا ہے۔
فوادچوہدری کامزید کہنا تھا کہ وکلاء ہمیشہ آئین کی سربلندی اور جمہوریت کی پاسداری کے لیئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے ہیں اور دُنیا کو کوئی طاقت وکلاء کو آئین و قانون کے راستے سے نہیں ہٹا سکے گی۔