پی ٹی آئی چھوڑنے والے چوہدری عدنان کا کچھ روزپہلے کاٹویٹ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1674015123189669888
https://twitter.com/x/status/1670901557481865216
پی ٹی آئی رہنما چوہدری عدنان نے بھی تحریک انصاف چھوڑدی۔۔

کچھ روز پہلے انہوں نے ٹویٹ کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج میرے گھر جان حویلی جھنڈا چیچی میں پولیس کی بھاری نفری اور دیگر اداروں کا چھاپہ۔پبلک سیکٹریٹ پی پی-11/این اے-60 میں چیرمین پاکستان تحریک انصاف، سابق وزرا اعلیٰ اور دیگر قائدین کی تصاویریں توڑیں اور دفتری سامان کو نقصان پہنچایا۔

chadnanana11.jpg


چوہدری عدنان کے مطابق گھریلو ملازمین کو زد و کوب کیا، گھر کی تلاشی لی مگر میں اپنے گھر موجود نہ تھا۔پولیس نے چیرمین پاکستان تحریک انصاف کے جان حویلی کے باہر لگے بینرز اور ہولڈنگ کو پھاڑا۔

انکے مطابق پولیس جاتے وقت 2 سی سی ٹی وی کے ڈی وی آربھی ساتھ لے گئی۔اس سے پہلے بھی کئی بار میرے رہائش گاہ اور پبلک سیکٹریٹ پر چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ " *ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے* "انشاللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی اور قوم پر آیا یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا اور حقیقی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا
 

Back
Top