
وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی اور ایک چھوٹی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی ہے، تاہم کچھ جماعتوں نے اس تجویز کی حمایت کی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اتحادی جماعتوں کے قائدین نے ملاقات کی ، اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، انتخابات اور عمران خان کے خلاف کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کی اکثریت نے یہ موقف اپنایا کہ حکومت عمران خان کے بیانیے سے بلیک میل نہیں ہوگی نا ہی حکومت کو ڈرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی خود ہی عوام کے سامنے ایکسپوز ہوگی۔
اتحادی جماعتوں کی بیٹھک میں پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی جس پر پیپلزپارٹی اور ایک چھوٹی اتحادی جماعت نے مخالفت کی تاہم چند جماعتوں نے اس تجویز کی حمایت کرتے ہوئے اس معاملے پر مزید غور کرنے کی سفارش کی۔
اجلاس میں حکومتی جماعتوں کی اکثریت نے عمران خان کو عدالتوں کی جانب سے فوری طور پر ریلیف ملنے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمران خان جو کچھ بھی کرلیں انہیں عدالتوں سے فوری طور ضمانت اور ریلیف مل جاتا ہے، حکومتی رہنماؤں کی جانب سے اس حوالے سے بے بسی اور شک کا اظہار کیا گیا۔
حکومتی اتحادیوں نے ملک میں تمام اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعدے کرنے کی تجویز پر اتفاق کا اظہار کیا اور اسی تناظر میں حکومتی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دو اسمبوینں میں انتخابات کے مطالبے پر بلیک میل نہیں ہوں گے، بلکہ تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ ہی انتخابات کروائیں جائیں گے۔