پی ٹی آئی صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانے والا شخص پکڑا گیا

ptijala1234.jpg



سماجی رابطوں کی سیب سائٹس پر جہاں جلسے میں کی گئیں تقریریں موضوع بحث بنیں وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن جلسے کے دوران امریکی جھنڈا لہرا رہا ہے ۔

جیسے ہی کارکن نے جھنڈا لہرانا شروع کیا تو قریب موجود دیگر کارکنان نے انہیں امریکی جھنڈا لہرانے سے منع کیا اور جھنڈا نیچے کرنے کیلئے آوازیں دی۔مگر پی ٹی آئی کارکن جھنڈا ہاتھ میں لیے کھڑا رہا اور لہراتا رہا۔

جلسہ گاہ میں شرکا نے جھنڈے کے طرف اشارے شروع کیے تو قریب موجود کارکنان نے ان سے امریکی جھنڈا کھینچ لیا۔

امریکی جھنڈا کھینچنے کی کوشش کے دوران دھکم پیل بھی ہوئی تاہم کارکن سے امریکی جھنڈا نیچے کروا دیا گیا۔

احمد جنجوعہ کے مطابق ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی جھنڈا کو لہرایا نہیں گیا بلکہ لہرانے سے روکا گیا ہے۔ اختلاف کیجئے لیکن آنکھیں تو کھلی رکھیں۔
https://twitter.com/x/status/1855233741293244595
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے صوابی میں ہونے والے جلسہ میں امریکہ کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم جلسہ گاہ میں کس مقصد کے لئے امریکی جھنڈا لایا اس کی تفتیش جاری ہے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
جب تمام یوتھیوں نے متفقہ طور پر ٹرمپ کو اپنا نیا باپ تسلیم کرلیا ہے تو امریکہ کا جھنڈا لہرانے میں کیا قباحت ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جلسے میں ہر یوتھیے کے ایک ہاتھ میں ٹرمپ کی تصویر اور دوسرے ہاتھ میں امریکہ کا جھنڈا ہوتا۔۔ تمام یوتھیے جب تک ٹرمپ کا ٹھیک طرح سے دل خوش نہیں کریں گے تب تک وہ نیازی کو نہیں چھڑوائے گا۔۔ اب نیازی کی زندگی کی ڈور ٹرمپ کے ہاتھ میں ہے۔۔