پی ٹی آئی شورشرابا نہ کرے،دھاندلی زدہ حکومت کو چلنے دے،عوامی رائے

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
جو حکومت بن چکی، اسے چلنے دیں، الیکشن میں دھاندلی ہوئی یا نہیں، اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں بس نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ ہماری بھلائی کے لگے کام کرے، اِس حکومت پر اگر ابھی سے سوال اٹھانا شروع کر دینگے تو یہ زیادتی ہو گی،اِسے موقع دینا چاہئے، عوام کی رائے۔۔!!

دھاندلی ہوئی یا نہیں، ہمیں غرض نہیں، بچپن سے دھاندلی کا سنتے آ رہے ہیں، بڑا مسئلہ 'معاشیت' کا ہے، سب جماعتیں مل کر اسے حل کریں، الیکشن کا کام الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں، عوام کی اہم رائے
https://twitter.com/x/status/1768150045990256669
نیلے پیلے مائیکوں کے سامنے 9 مئی کی مذمت کرنے والی عوامی رائے اب 9 فروری کو قبول کرنے میں بدل گئی !!! پاکستان کی عوامی رائے کو قبول کرنا چاہئے !!!
https://twitter.com/x/status/1768158452486955198
 

israr0333

Minister (2k+ posts)
ہم پہلے ہی غلام ہے اور پھر چودھری نظام دین کے آرڈر کے سامنے ہماری کیا حیثیت ہے، یہ بیس بیس روپے کے سروے حقیقت میں اصلی پاکستان ہے، یہاں لوگ مر چکے ہیں اور جو زندہ ہیں انہیں چوہدری نظام دین اور ہمارے سجیلے جوان مار دینگے، باقی رہا سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ تو اس کو بھی ختم کر کے کوئی اچھا سا چار ستارہ ہوٹل بنا دے، روزانہ ان بے شرموں کی شکلیں دیکھنے سے اچھا ہے کہ کچھ کام ہی لیا جائے۔