
جھنگ : (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کے خلاف ( 7 اے ٹی اے ) دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ وقاص نے 9 مئی کو ویڈیو بیان میں عوام کو فوجی تنصیبات پر حملے کیلئے اکسایا، شیخ وقاص اکرم کیخلاف مقدمہ جھنگ تھانہ کوتوالی میں مقامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیاہے ۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔
یاد رہے کہ شیخ وقاص اکرم حال ہی میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں، انہوں نے 2013 میں مسلم لیگ ق کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور وہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 115 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
Source
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/wZn2V0y/sheikh-waqas-akram-khan.jpg