رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں, قاتل بیٹے کی دوست کا اہم بیان بھی سامنے آگیا ،بیان میں قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی, پولیس نے رہنما
پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں ملزم قیوم کی دوست کو تفتیش میں کلیئرقرار دے دیا۔
پولیس کےمطابق لڑکی کا ڈاکٹرشاہد کے قتل میں کوئی کردارسامنے نہیں آیا, لڑکی کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا,لڑکی نے بیان میں بتایا کہ قیوم سے کبھی بھاری رقم کی ڈیمانڈ نہیں کی، صرف 2بیگز اور ایک انگوٹھی قیوم نے اپنی مرضی سے تحفے میں دی۔
گذشتہ روز پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے قتل کی تحقیقات میں مقتول کے بیٹے قیوم کی دوست کو بھی شامل تفتیش کیا تھا,پولیس کا کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سےملکر باپ کےقتل کا منصوبہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست کے ساتھ مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، ملزم قیوم کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا,قیوم ایک لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، ڈاکٹر شاہد صدیق کے انکار کرنے پر جنوری میں بھی ان پر قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔