پی ٹی آئی جلسے سے پہلے لاہور پولیس کو کریک ڈاؤن کا حکم

pti-schao11h.jpg


پی ٹی آئی جلسے سے پہلے لاہور پولیس کو کریک ڈاؤن کا حکم مل گیا, لاہور میں 21 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کا ممکنہ جلسہ ہے,جس کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل تیار کرلیا، پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا مشن دے دیا۔

پولیس حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا,پولیس حکام کے مطابق تمام ڈویژنل ایس پیز کریک ڈاؤن کی نگرانی کریں گے، ممکنہ جلسے کے لیے پولیس نے اپنا لائحہ عمل بھی تیار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق جلسہ کا مقام فائنل ہونے پر حتمی سیکیورٹی کا فیصلہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت ملنے پر سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے گی، ممکنہ جلسہ کے پنڈال کے داخلی دروازوں پر کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی, لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور شیخ امتیاز محمود کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔