
تحریک انصاف کے گوجرانوالہ سے منتخب ایم این اے مبین عارف جٹ کے گھر اور دفتر سے ٹرانسفارمر اتروالئے گئے۔
مبین عارف جٹ نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان کو ہرایا تھا جس کے بعد ان پر دباؤ تھا کہ وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ وفاداریاں بدل لیں لیکن مبین عارف جٹ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
پی ٹی آئی ایم این اسامہ میل نے اس پر کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ایم این اے کی رہائش گاہ، دفتر اور برآمدی فیکٹری۔ شہباز شریف !آپ نے ایکسپورٹ یونٹ اس لیے بند کیے کہ ایم این ایز نے وفاداریاں نہیں بدلیں، اور پھر دنیا سے زرمبادلہ کی بھیک مانگیں؟ انشااللہ اس بدمعاشی کے ذمہ داروں کا ایک دن احتساب ہو گا۔
https://twitter.com/x/status/1796268702461014364
ملیحہ ہاشمی نے اس پر کہا کہ شہباز شریف کس منہ سے دنیا سے سرمایہ کاری مانگ رہے ہیں جب اپنے ملک میں کاروبار کر کے لوگوں کو روزگار دینے والوں پر ایسا ظلم کیا جا رہا ہے؟ یہ فیکٹری کتنے ہی جیتے جاگتے انسانوں کا چولہا ہے جو آپ Twitter کا بٹن سمجھ کر بند کر کے بیٹھ گئے ہیں۔ کچھ خدا کا خوف کر لیں۔ ڈریں مظلوم کی آہ سے جس کے رب اور اس کے درمیان کوئی پردہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1796316008556204519
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahaaih11i1h1.jpg