پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ، انتظامیہ نے 8 کروڑ روپے خرچ کرڈالے

snajganijalskdjdjd.png

پاکستان تحریک انصاف کے دو روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کے موقع پر انتظامیہ نے تقریبا 8 کروڑ روپے خرچ کیے، کہا جارہا ہے کہ جلسے کو ناکام بنانے کیلئے انتظامات پر کروڑوں خرچ کیے گئے مگر جلسہ پھر بھی کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے کنٹینرز لگانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے کھانے اور فیول سمیت دیگر اخراجات پر تقریبا 8 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی۔

انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے شہر بھر میں تقریبا 470 کنٹینرز کھڑے کیے جن کے بل کی مد میں کروڑوں روپے خرچ کیے گئے، ایک 40 فٹ لمبے کنٹینر کا کرایہ یومیہ 40ہزار جبکہ 20 فٹ کنٹینر کا یومیہ کرایہ 30ہزار روپے تک رہا، کنٹینرز کے کرایے کی مد میں اسلام آباد پولیس نے کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کیں۔

جلسے کے دوران سیکیورٹی کیلئے شہر بھر میں تقریبا 5ہزار پولیس اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا جبکہ ان کے ہمراہ تقریبا 1ہزار ایف سی اہلکاروں نے بھی فرائض سرانجام دیئے۔

ان اہلکاروں کو دو وقت کا کھانا دیا گیا، دوپہر کے کھانے میں اہلکاروں کو چکن پلاؤ اور رات کے کھانے میں چنا پلاؤ سرو کیا گیا جس پر تقریبا 1ملین روپے خرچ ہوئے، اسی طرح پولیس پارٹیوں کی گشت اور نقل و حرکت کیلئے فیول اور ٹرانسپورٹ کی مد میں بھی اچھی خاصی رقم خرچ کی گئی۔

صحافی قسمت خان نے ان اخراجات کی تفصیلات کوشیئر کرتے ہوئے تبصرہ کیا اور کہا کہ پولیس نے پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام بنانے کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کی مگر جلسہ پھر بھی کامیاب ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1833448878147875065