
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پی ٹی آئی ارکین کی واپسی سے متعلق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے معاملے پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کرے گا، اس حوالے سےقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے فیصلہ چیلنج کرنے کیلئے قانونی تیاری شروع کردی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اپیل میں موقف اپنائے گا کہ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے معاملےپر 2 متضاد فیصلے دیئے، ہائی کورٹ نے کیس کے مختصر فیصلے میں اراکین کےدوبارہ انٹرویو کا حکم دیا جبکہ تفصیلی فیصلے میں استعفوں کی منظوری سے متعلق اسپیکر کے فیصلے کو مسترد کردیا ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کےاستعفوں کے معاملے پر تمام اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کو ایوان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، پی ٹی آئی اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرکےایوان میں واپس آکر ساتھ مل کر چلنے پر رضامندی کا اظہار بھی کیا ہے۔
معروف قانون دان اعتزازاحسن نے تحریک انصاف کے استعفوں کو عمران خان کی سب سے بڑی غلطی قراردیا تھا۔