پی ٹی آئی ارکان کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں لانے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

14jahangirtarirnrnrnrn.jpg

سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے اپنے سیاسی گروپ کو مزید مضبوط بنانے کیلئے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیر خان ترین اپنے گروپ کو مزید مضبوط کرنے اور مزید لوگوں کو گروپ میں شامل کرنے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں، اسی سلسلےمیں جہانگیر ترین نے تین رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے کمیٹی کو پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

سردار تنویر الیاس، عون چوہدری اور اسحاق خاکوانی پر مشتمل خصوصی کمیٹی پی ٹی آئی چھوڑنے اور دیگر سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان گروپ کے ارکان بھی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کرچکے ہیں جبکہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی جہانگیر ترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔


ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی پارٹی میں شامل کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔
 

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
inko tu inki biwiaan bhi chai ka naheen pochteen (even with free sugar). in per kon bait karega.
 

nutral is munafek

Minister (2k+ posts)

پی ٹی آئی ارکان کو جہانگیر ترین کی پارٹی میں لانے کیلئے 3رکنی کمیٹی قائم

thumbs_b_c_e4b0a325bc06c7eed802e32fe9daf4d8.jpg


sacrifical-animals.jpg
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
At the end of the election day inn shaa Allah they will get nothing.....phir iss tareen KO Agr shrum ho Tu chinni pr zorr Dy kursi ki bjaye