
پاکستان کرکٹ بورڈ نے روالپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کمنٹیٹر رمیز راجا کے شان مسعود سے نامناسب رویے کے خلاف براڈ کاسٹرز کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔
پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ کر رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہےکہ رمیز راجہ نے گزشتہ روز جیت کے باجود کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور یہ بھی کہا کہ لگتا ہےکہ اسپنر نعمان میں خون کی کمی ہے۔
اس رویے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے
بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔

رمیز راجہ کے شان مسعود سے رویے پر پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ دیا
پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ کر رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے

Last edited: