
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 12 قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کھیلنے کیلئے اجازت نامے(این او سیز) جاری کردیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے 12 کھلاڑیوں کو نو آبجکشن سرٹیفکیٹ(این او سی) جاری کیے ہیں، یہ این او سیز محمد عامر، فخر زمان، حارث رؤف، ابرار احمد، محمد حسنین اور محمد حارث کو مختلف غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے جاری کیے گئے۔
اس کے علاوہ شاداب خان، صہیب مقصود، سلمان علی آغا، اسامہ میر، شرجیل خان اور زمان خان بھی این او سیز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
محمد عامر کو کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کیلئے 4 سے 20 جولائی تک کا این او سی ملا ہےجبکہ محمد حارث، محمد حسنین کو لنکا پریمیئر لیگ کیلئے اجازت ملی، حارث رؤف کو ایم ایل سی کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیا گیا۔
اسی طرح شاداب خان اور سلمان علی آغا کو ایل پی ایل کیلئے، فکر زمان کو سی پی ایل ، صہیب مقصود و شرجیل خان کو ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ، اسامہ میر کو دی ہنڈرڈ کھیلنے کی اجازت ملی۔
پی سی بی نے زمان خان کو ایم ایل سی کھیلنے کیلئے این او سی جاری کیا ہے۔
دوسری جانب کیریبئن پریمیئر لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑی اعظم خان اور صائم ایوب کو پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیے گئے ہیں حالانکہ دونوں کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے ریٹین کرلیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9azamkahhsaiminkaaat.png