پی آئی اے میں جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمین کی بھرتیاں ایک بڑا مسئلہ ہے, برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید اقبال باجوہ کو جعلی ڈگری ثابت ہونے پر پی آئی اے انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
جاوید اقبال باجوہ سابق آرمی چیف جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کے بھائی بتائے جارہے ہیں۔
قومی ائیرلائن انتظامیہ کے شوکاز نوٹس کے مطابق جاوید باجوہ کی پی آئی اے میں بھرتی کے وقت جمع کرائی گئی انٹرمیڈیٹ کی ڈگری جعلی ثابت ہوئی ہے جس کی تصدیق لاہور بورڈ نے کردی ۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق برمنگھم میں تعینات ڈپٹی اسٹیشن منیجر جاوید باجوہ کی ڈگری کو تصدیق کے لیے ایچ آر شعبے نے متعلقہ تعلیمی بورڈ کو بھیجا تھا جہاں سے ڈگری جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے,شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن منیجر برمنگھم کو وقت دیا گیا ہےشوکاز نوٹس کا جواب مطمئن کرنے والا نہ ہواتو جاوید باجوہ کو قوانین کے تحت برطرف کیا جائے گا
اس سے قبل بھی مختلف شعبوں میں جعلی ڈگری رکھنے والے پی آئی اے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے, رواں سال ایف آئی اے نے 17 سال جعلی ڈگری پر ملازمت کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا تھا, ملزم رؤف سہیلگل نے گرفتار پی آئی اے میں جعلی ڈگری جمع کرائی تھی,ملزم رؤف پی آئی اے میں کارگو اسسٹنٹ بھرتی ہوا تھا، پی آئی اے نے 2020 میں ملزم کو نوکری سے بر طرف کیا تھا۔