Siasi Jasoos
Chief Minister (5k+ posts)

کراچی: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پیپلز پارٹی نے کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ سے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد قومی احتساب بیورو(نیب )نے سابق صدر کو زرداری ہاؤس سے باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا تھا۔جس کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے کل سندھ بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کل ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکن بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کریں گے۔
واضح رہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کی سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5بار سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور کی تھی اور چھٹی بار ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
https://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/4365-1560106800
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/KZJKurY.jpg