پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، اثرات نظر آنا شروع ہوگئے

9busfareseincrese.jpg

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد دیگر شعبوں میں مہنگائی کا طوفان نظر آنا شروع ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج ہونے والے اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے کرایوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے، اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے نے ٹرانسپورٹ سسٹم تباہ کردیا ہے۔


پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق لاہور سے کراچی کیلئے کرایوں میں 600 روپے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی کے کرایوں میں 100 روپے فی سواری اضافہ کیا گیا ہے۔

اسی طرح لاہور سے گوجرانوالہ، صادق آباد، پشاور کے کرایوں میں 200 روپے اضافہ کیا گیا ہے، فیڈریشن نے انتظامیہ کو یہ وارننگ بھی دی ہے کہ اگر کرایوں میں اضافے کے بعد کوئی انتقامی کارروائی کی گئی تو پبلک ٹرانسپورٹ کھڑی کرکے ہڑتال کریں گے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have always ruined Pakistan. Pity on those who get in the trap of the tested and failed scums.