پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سپریم کورٹ کے جج پر بہتان تراشی اور اعلی عدلیہ کے خلاف غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر دو نجی ٹی وی چینلز کے لائسنس معطل کردیے جبکہ ایک ٹی وی چینل پر دس لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پیمرا نے 19 نومبر کو تینوں چینلز کو اعلیٰ عدلیہ اور جج کے بارے میں غیرذمہ دارانہ تجزیہ و تبصرہ کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ 26 نومبر کو متعلقہ چینلز کی جانب سے تحریری جواب پیش کیا گیا تاہم چینلز کے نمائندے اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے جس کے بعد لائسنس کی معطلی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔
پیمر کے مطابق نجی چینلز کا موقف سننے کے بعد دن نیوز کا لائسنس 30 روز کے لیے معطل اور دس لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا اور 15 روز کے اندر ادائیگی کا حکم دے دیا گیا ہے۔
نجی چینل نیو نیوز کا لائسنسن 7 یوم کے لیے معطل اور 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ پروگرام کے میزبان پر لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ کسی پروگرام میں شامل ہوں تو اعلیٰ عدلیہ کے بارے میں غیرذمہ دارانہ گفتگو پر واضح طورپر معافی مانگے۔
پیمرا نے سچ ٹی وی پر بھی 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
چینلز کو جرمانے کی ادائیگی 15 یوم کے اندر اندر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ فیصلے کا اطلاق یکم دسمبر 2016 سے ہوگا۔
http://www.dawnnews.tv/news/1047620/