Khurpainch
Minister (2k+ posts)
وہی ریلوے تھی جو پاکستان کو ملی اور وہی بھارت کو! بھارتی ریلوے آج دنیا کی بہترین ریلوں میں شمار ہوتی ہے پاکستان میں پٹڑیاں تک بِک گئیں ریلوے کی زمینوں پر قبضے ہو گئے۔ حویلیاں سے ایبٹ آباد دس کلو میٹر ہے انگریز حویلیاں تک ریل پہنچا گئے تھے۔ آج تک وہیں ہے۔ آخر کیوں؟ کسی شاستری کسی ڈیسائی کسی واجپائی کسی منموہن کسی مودی کے بارے میں نہیں سنا کہ بیرون ملک جائیدادیں ہوں یا کارخانے یا محلات یا آسمان بوس قیمت کے اپارٹمنٹ! یہ اعزازات یہ شرف صرف پاکستانی حکمرانوں کے حصے میں آیا۔ کیوں؟ کسی اسرائیلی حکمران کے متعلق کبھی نہ سنا کہ اس کی کروڑوں ڈالر کی یاچ ہے یا اُس نے جزیرے خریدے یا خالص سونے کی بنی ہوئی گاڑی کا مالک بنا۔ یہ شہرتیں مشرق وسطیٰ کے